شہریوں کو لوٹنے والے جعلی فوجی گرفتار
گروہ کی گرفتاری
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی فوجی افسربن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
این سی سی آئی اے کی کاروائی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے علی پور اور جتوئی میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے کا آن لائن فراڈ کرنے والے دو ملزمان دھر لئے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش،6 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں7 جوان شہید
ملزمان کی شناخت
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم محمد قاسم اور محمد فراز واٹس ایپ کے ذریعے کروڑوں بٹورنے میں ملوث نکلے۔ ملزمان نے فوجی افسر کی جعلی شناخت استعمال کرکے دو کروڑ روپے ہتھیائے تھے۔
چھاپے اور گرفتاری
این سی سی آئی اے نے بین الاضلاعی گروہ کیخلاف علی پور اور جتوئی میں چھاپے مارے۔ کامیاب چھاپوں کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔








