وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی ہے؟ صوبائی حکومت اس کا جواب دے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی، صوبائی حکومت اس کا جواب دے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات تردید کرچکی ہے، وادی تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، علاقائی امن سمیت اہم امور پر گفتگو
لوگوں کی نقل مکانی کا سبب
انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی ہے؟ صوبائی حکومت اس کا جواب دے۔ وفاقی حکومت نے کوئی اپیل نہیں کی کہ لوگ وادی تیراہ سے نقل مکانی کریں۔ لوگ بے امنی اور دہشتگردوں کی وجہ سے نقل مکانی کررہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا، دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے عوام کے ساتھ؟
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد فراہم کریں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
پی ٹی آئی کی حکمت عملی
پی ٹی آئی حکومت مسلسل اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، یہ لوگ ہمیں خوارج کے حمایتی لگتے ہیں۔ لا اینڈ آرڈ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اور وہ اس میں ناکام ہیں۔
غزہ بورڈ آف پیس پر تبصرہ
غزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس جیسے معاہدے کابینہ کی منظوری سے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بھی کہا کہ کابینہ نے اس کی منظوری دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب ہمیں دعوت نامہ آیا، اس وقت اتنا وقت نہیں تھا کہ اس پر بحث کراسکتے تھے۔ اگر دعوت نہ ملی یا نہ جاتے تو یہی اپوزیشن ہم پر تنقید کر رہی ہوتی۔ وزیر اعظم نے تمام کابینہ اراکین سے مشاورت کی، اور تمام وزرا نے اختیار دیا کہ شمولیت اختیار کریں۔








