اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا، شرح سود سنگل ڈیجنٹ میں آنے کا امکان
نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک آج جاری کرے گا۔ اس مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کی توقع ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مطلب دیر سے سمجھ آیا، ہم خود کچھ نہیں ہوتے ”میں“ بھی صرف اللہ ہی کیلئے ہے، ہم تو وسیلہ ہیں،اللہ جب چاہتا ہے کسی کو وسیلہ بنا کر نیکی کاکام کرا دیتا ہے۔
اجلاس کی تفصیلات
مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اشاریوں اور مہنگائی کا جائزہ لے کر بنیادی شرح سود کا تعین کرے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اس مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں مسلح افراد کا ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی گئی
پیشتر کی مانیٹری پالیسی
یاد رہے کہ 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود آدھا فیصد کم کی تھی۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریژری بلز کی نیلامی میں بنیادی شرح سود میں کمی کا اشارہ موجود ہے۔ 4 سال بعد بینکوں سے لئے جانے والے حکومتی قرض پر شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔ سروے کے مطابق ٹریژری بلز پر شرح سود کا سنگل ڈیجٹ میں آنا بھی بنیادی شرح سود کو نیچے آنے کی توقع دے رہا ہے۔
نئی کمی کی ممکنہ نوعیت
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، مہنگائی قابو میں ہے اور ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک بنیادی شرح سود میں آدھے سے ایک فیصد کمی کر سکتا ہے۔








