پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور سافٹ امیج پاکستان کی جانب سے محفل شعر و نغمہ، پاکستانی محنتی اور دیانتدار ہیں، ملک اسلم۔
محفل شعر و نغمہ کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور سافٹ امیج پاکستان کی جانب سے محفل شعر و نغمہ کا انعقاد صدر سافٹ امیج پاکستان ملک اسلم کی صدارت میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بینائی سے محروم افراد کے لیے مساوی مواقع کی فراہمی آئینی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
مہمانان خصوصی
تقریب میں گیسٹ آف آنرز غلام مصطفی مغل، عارف محمود اور مخدوم رئیس قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر لوکل گلوکاروں انگیکا، ساگر، باسط بزمی، سرفراز نے لیجنڈ گلوکاروں کے گائے نغمات پیش کئے اور خوب داد وصول کی۔ میزبانی کے فرائض ارشد رانا نے ادا کئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔
خطاب اور پیغام
اپنے خطاب میں ملک اسلم نے کہا کہ ہم نے سافٹ امیج پاکستان کے پلیٹ فارم سے دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستانی نہ صرف محنتی اور دیانتدار ہیں بلکہ امن کے داعی اور فنون لطیفہ کے چاہنے والے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
سال نو کی تقریب اور اعزازات
تقریب میں سال نو کا کیک بھی کاٹا گیا اور وطن عزیز و امارات کی سالمیت کی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں سافٹ امیج کے عہدیداران و ممبران نے مہمان خاص غلام مصطفی مغل کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور سافٹ امیج کی جانب سے گلوکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
شرکت کرنے والوں کی تعداد
تقریب میں شیخ ابرار یعقوب، فیصل خواجہ فرام یو کے، راجہ صفدر محمود، طارق ندیم، رضوان عبداللہ، عمر بلوچ، فراز احمد صدیقی، ملک اسحاق، عرفان قمر گوندل، جمال سبحانی، فرخ سیدین، ملک اظہر، شبانہ خان، صوفیہ، سمن، سیما، ثوبیہ، عالیہ، اور دیگر خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔








