راولپنڈی، گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد
تھانہ جاتلی میں دلخراش واقعہ
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ جاتلی کے علاقے میں گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 بہنیں شدید زخمی
پولیس کی کاروائی
پراسرار حالات میں معصوم بچے کی نعش کنویں سے برآمد ہونے پر پولیس نے گھر کے مکینوں کو تحویل میں لے لیا۔ بچے کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ شب بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ کنواں اوپر سے ڈھکا ہوا تھا، سات دن کے معصوم بچے کا ازخود کنویں تک پہنچنا ممکن نہیں۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مورا حسین نے امید سے ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
پہلی تفتیش
پولیس نے بچے کے غائب ہونے پر گزشتہ شب بھی کنویں کو چیک کیا تھا، لیکن کنویں کا ڈھکا ہوا ہونا اور رات کی تاریکی کی وجہ سے تلاش کا عمل جاری نہ رکھا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار
واقعہ کا انکشاف
صبح پانی کی موٹر چلانے پر اگر موٹر نے پانی نہ اٹھایا تو مکینوں نے موٹر مکینک کو نیچے بھجوایا۔ مکینک پولیس کی موجودگی میں کنویں میں اترا تو کنویں سے بچے کی نعش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کہ والدہ چند لمحے کے لیے بچے کو بستر پر چھوڑ کر گئیں، واپس آئی تو بچہ غائب تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ بچے کو مبینہ طور پر کسی نے جان بوجھ کر کنویں میں پھینکا۔ اُس وقت گھر میں تین سے چار افراد ہی موجود تھے۔
تحقیقات کا آغاز
تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، شواہد سامنے آنے پر ایف آئی آر کو قتل میں تبدیل کرکے تفتیش کی جائے گی۔








