بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل تک ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے، بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کا جھوٹا پراپیگنڈہ مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد اور دیگر شہروں کی صورتحال
اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے خصوصی اپیل
برفباری کی توقعات
چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں مزید برفباری کی توقع ہے، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم اور باغ میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے。
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی
آزاد کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال
آزادجموں و کشمیر کے علاقے پونچھ اور حویلی میں مزید بارش و برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں مزید برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان
سڑکوں کی بندش کا خدشہ
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فریدؒ کے عقیدت مندوں کا جوش و خروش بیان سے باہر ہے، ان کے مزار کے ملحق ایک بہت بڑا عجائب گھر بھی ہے
لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا ایک اور اسپیل شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ انٹرویوز کی بنیاد پر ہے اور جو مواد ہمیں ملا، اس کا صرف 10 فیصد رپورٹ میں ہے، بشریٰ تسکین کا موقف آگیا۔
ایمرجنسی الرٹ
کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری عملے کے ہمراہ قومی شاہراہوں پر موجود ہے۔
شہریوں کے لئے ہدایت
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کان مہترزئی اور کوئٹہ میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے، متعلقہ اضلاع میں خوراک، کمبل سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔








