پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا، کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہو گئے
100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ
روزنامہ جنگ کے مطابق بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار کی سطح سے عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی، بھارت یہ شکست کبھی فراموش نہیں کر سکے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف
100 انڈیکس کی بلند ترین اور نچلی سطح
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 91 ہزار 32 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 712 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔








