نااہلی ریفرنس؛ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کیخلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔
سماعت کی تفصیلات
وفاقی آئینی عدالت میں سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔ حکام نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔








