سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی صاحبہ میں صلح ہوگئی
نشو بیگم اور صاحبہ کے درمیان صلح
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی و اداکارہ صاحبہ کے درمیان 2024 کے اواخر سے جمی برف پگھلنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ
ملاقات کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی نشو بیگم کی ملاقات اپنی بیٹی صاحبہ سے دوبارہ ہوئی، جن سے کچھ عرصے تک ان کے تعلقات میں سردمہری رہی۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر متحرک رہنے والی نشو بیگم کے نئے لائیو شو کے دوران صاحبہ سے صلح ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا
لائیو شو میں جذباتی لمحہ
لائیو شو کے دوران اچانک صاحبہ اپنی والدہ کے کچن میں داخل ہو کر انہیں حیران کر دیا، جہاں نشو بیگم اپنے ڈیجیٹل میڈیا چینل کے لیے کھانا تیار کر رہی تھیں۔ صاحبہ نے اپنی والدہ کو گلے لگایا اور پوچھا کہ کیا آپ کو میری یاد آتی ہے، جس پر نشو بیگم نے جواب دیا کہ جب سے میرے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں، میں انہیں بےحد یاد کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کے حتمی سکواڈ میں کون سے کھلاڑی جگہ نہیں بنا پائیں گے؟
نشو بیگم کی زندگی کی تازگی
نشو بیگم نے مزید کہا کہ آج اپنی بیٹی سے ملاقات کے بعد میں خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہوں اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میری عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو۔
ان کے مطابق یہ سب بیٹی سے محبت کا اثر ہے، کیونکہ بچوں کی محبت ماں کو جو توانائی دیتی ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں امریکہ براہ راست ملوث ہے، ایرانی صدر
لوگوں کی تنقید اور بچیوں کی محبت
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں اب بھی خود کو اتنا جوان کیوں محسوس کرتی ہوں، ٹک ٹاک ویڈیوز کیوں بناتی ہوں اور ہر وقت تیار کیوں رہتی ہوں، جس کی وجہ میرے بچوں کی دی ہوئی توانائی ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بعض لوگ وقت سے پہلے اپنے والدین کو ریٹائر کر دیتے ہیں اور اولڈ ایج ہومز بھیج دیتے ہیں، مگر میرے بچے ایسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی ایل کی تاریخ میں توسیع خوش آئند، لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے، کمرشل امپورٹرز، حکومت قوانین پر نظرثانی کرے، سلیم ولی محمد
صاحبہ کا بیان
دوسری جانب صاحبہ نے کہا کہ لوگ ہر حال میں تنقید کرتے رہیں گے، اس لیے انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ خود کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے، واسا
مداحوں کی خوشی
نشو بیگم کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ اور ان کی بیٹی کی اس ملاقات پر بے حد خوش ہیں اور ان کے وی لاگ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
گزرے لمحات کی یاد
یاد رہے کہ 2024ء میں صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔ بعدازاں ملاقات صاحبہ اور نشو بیگم کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اس وقت ایک انٹرویو کے دوران نشو بیگم نے انکشاف کیا تھا کہ 8 ماہ ہوگئے ہیں بیٹی سے ملاقات نہیں ہوئی۔








