رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع
جوئے ایپ کی پروموشن کا مقدمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور میں جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: تاجکستان کی وزیرِ ثقافت کامیاب ثقافتی دورے کے بعد واپس روانہ، وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے رخصت کیا
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ، صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی
تحقیقات کی صورت حال
تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی، مزید وقت درکار ہے۔ اس موقع پر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
ملزمان کے خلاف الزامات
واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے جوئے ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔








