26 نومبر احتجاج کیس؛ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور، سماعت 28 جنوری تک ملتوی
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، بانی کی بہن عدالت پیش نہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردیں
وکیل کی درخواست
وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی لاہور میں دیگر مصروفیات ہیں، آج عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل (منگل) کو ان کی دیگر عدالتی مصروفیات ہیں، اس لیے مقدمہ کی تاریخ اس سے آگے کی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے علیمہ خان کی آج کی تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
مزید قانونی کارروائیاں
وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ کو ڈی فریز کرنے اور ان کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بھی بحالی کی درخواست کی، جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے۔ پراسیکیوٹر آئندہ تاریخ پر ان درخواستوں پر اپنے دلائل دیں گے۔








