پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
نائب وزیراعظم کا استقبال
قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر مریلینا آرمیلن کی قیادت میں وفد کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات کی اہمیت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اور میانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور پولیس کے حاضر سروس سب انسپکٹر کی سوسائٹی مالک کے دفتر میں ڈکیتی، ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
تعلقات کی توسیع کی خواہش
ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انویسٹرز فورم کے زیرِ اہتمام یادگار غزل نائٹ، کامیاب انتخابات کی خوشی میں شاندار ثقافتی محفل
وزیر خارجہ کا شکریہ
اس موقع پر وزیر خارجہ میانمار تھان سوی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی
مفید بات چیت
تھان سوی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، زراعت، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں، مستقبل میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
سیاحت کے شعبے میں تعاون
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود روابط کو قابل قدر بنائیں گے۔








