مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل وائرل
علینہ عامر کا ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
وائرل ویڈیو اور سخت ردعمل
علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ٹک ٹاکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
Famous tiktoker #AlinaAmir shared her response on her deep fake AI generated leak video, she has praised CM Punjab @MaryamNSharif and CCD on its performance against woman harassment pic.twitter.com/kEWglFGqdo
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) January 25, 2026
یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف پرویز مشرف میرے نانا نہیں، اداکارہ زینب رضا کی وضاحت
ویڈیو ریکارڈنگ کا پیغام
ٹک ٹاکر نے اس موضوع پر ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر بالکل بات نہیں کرنا چاہ رہی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی سے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھی، تاہم جب سینکڑوں ایسی پوسٹ دیکھی کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے تو میں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
معلومات کی غلطی کا ذکر
انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کا مائینڈ سیٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، مطلب یہ کہ آپ ایک مس انفارمیشن پھیلارہے ہیں، اس پر تحقیق تو کرلیں کہ جو کچھ آپ شیئر کررہے ہیں وہ حقیقی ویڈیو بھی ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 13 سالہ گھریلو ملازمہ کا ریپ، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، حاملہ لڑکی کا ڈی این اے کرانے کا حکم
محنت کی درخواست
علینہ عامر کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی اس وقت پنجاب میں بہترین کام کررہی ہے، میں سہیل ظفر چھٹہ صاحب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور لڑکیوں کی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ کے معاملے پر محسن نقوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی
ہراسانی کی تعریف
انہوں نے کہا کہ کسی لڑکی کی فیک ویڈیوز بناکر اسے بدنام کرنا بھی ہراسانی سے زمرے میں آتا ہے، جب کہ یہ عناصر صرف اداکارؤں، ٹک ٹاکر، انفلوئنسرز یا مشہور شخصیات کی ویڈیوز نہیں بنارہے بلکہ بہت سے پرائیوٹ لڑکیوں کی ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھیج کر ان کی زندگیاں برباد کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے وفد کا دورۂ پنجاب، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں تفصیلی بریفنگ میں شرکت
ذاتی حمایت
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ الحمدللہ میری فیملی پڑھی لکھی ہے جو مجھ پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور میں ان کا بھروسہ ایسی کوئی حرکت کرکے کبھی نہیں توڑوں گی۔
انعام کا اعلان
آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جس نے بھی مجھے یہ فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کیں میں اس کو کیش پرائز دوں گی جب کہ آج کے دور میں کسی بھی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔








