آگے اک لمبے سفر کا مسئلہ درپیش ہے….
مسائلِ زندگی
ہر، حریصِ زر کو، زر کا مسئلہ درپیش ہے
اور مجھے رہنے کو گھر کا مسئلہ، درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سے 2 ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر گفتگو
حکومت کا چیلنج
حاکمِ نَو، کی خبر کا مسئلہ درپیش ہے
پھر وہی امکانی ضرر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار صدرٹرمپ کی بے رخی سے پریشان، تعلقات میں بہتری کے لیے امریکی لابنگ فرم کی خدمات لے لیں، ماہانہ کتنے ہزار ڈالر دیئے جائیں گے؟ جانیے
سفر کی تھکن
چلتے چلتے تھک گئے ہم اِن گلی کوچوں میں ہی!
آگے اک لمبے سفر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ملازمین کے الاؤنس سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی درخواست مسترد
تقدیر کی گردش
گردشِ پیہم بنی حصہ مری تقدیر کا
’’شام ڈھلتے ہی سحر کا مسئلہ درپیش ہے‘‘
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا
خطرات کا سامنا
وقت کا اصرار ہے چھوڑوں جہانِ بےاماں!
جاں کو راہِ پرخطر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی کا انتقال
انسانیت کے مسائل
عالمِ اسباب میں آنے سے لے کر آج تک!
ہر گھڑی نوعِ بشر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ تنقید کا شکار
حشر کی تکلیف
بچ گئے وہ سب حسابِ حشر کی تکلیف سے!
جن کو رزقِ مختصر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا “پانی پر بیانیہ” بھی “شرم سے پانی پانی” ہو گیا، دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آ گئی
موت کا سفر
مسلکوں نے کر دیا مشکل پہنچنا قبر تک
معتبر اک رہگزر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے
محبت کی پیچیدگیاں
عشق کر کے پھر کیا خود کو سراپا بیقرار
پھر اسی دردِ جگر کا، مسئلہ درپیش ہے
آرزوئیں اور حقیقت
میں بھی عارفؔ، سر تو کر لوں شہرتوں کی منزلیں
پر ابھی پختہ ہنر کا مسئلہ درپیش ہے
کلام : سید عارفؔ لکھنوی








