آگے اک لمبے سفر کا مسئلہ درپیش ہے….
مسائلِ زندگی
ہر، حریصِ زر کو، زر کا مسئلہ درپیش ہے
اور مجھے رہنے کو گھر کا مسئلہ، درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور، بھارت نے احمقانہ مقصد کی بھاری قیمت چکائی، انڈین تجزیہ کار
حکومت کا چیلنج
حاکمِ نَو، کی خبر کا مسئلہ درپیش ہے
پھر وہی امکانی ضرر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ
سفر کی تھکن
چلتے چلتے تھک گئے ہم اِن گلی کوچوں میں ہی!
آگے اک لمبے سفر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: ایران سے چھٹے روزمزید 265 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، مجموعی تعداد 1762 ہوگئی۔
تقدیر کی گردش
گردشِ پیہم بنی حصہ مری تقدیر کا
’’شام ڈھلتے ہی سحر کا مسئلہ درپیش ہے‘‘
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
خطرات کا سامنا
وقت کا اصرار ہے چھوڑوں جہانِ بےاماں!
جاں کو راہِ پرخطر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: نِکا فنکار نہیں سیاسی کارکن ہوں، ہر چیز کا آڈٹ ہوگا، غلط کام کروں تو مجھ پر تنقید کیجیےگا: گورنر سندھ
انسانیت کے مسائل
عالمِ اسباب میں آنے سے لے کر آج تک!
ہر گھڑی نوعِ بشر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: معیشت کی گاڑی چل پڑی، حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے: حمزہ شہباز
حشر کی تکلیف
بچ گئے وہ سب حسابِ حشر کی تکلیف سے!
جن کو رزقِ مختصر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے
موت کا سفر
مسلکوں نے کر دیا مشکل پہنچنا قبر تک
معتبر اک رہگزر کا مسئلہ درپیش ہے
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
محبت کی پیچیدگیاں
عشق کر کے پھر کیا خود کو سراپا بیقرار
پھر اسی دردِ جگر کا، مسئلہ درپیش ہے
آرزوئیں اور حقیقت
میں بھی عارفؔ، سر تو کر لوں شہرتوں کی منزلیں
پر ابھی پختہ ہنر کا مسئلہ درپیش ہے
کلام : سید عارفؔ لکھنوی








