کراچی میں سال 2026 میں پہلا ریبیز کا کیس رپورٹ، متاثرہ بچی کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے ڈیڑھ ماہ بعد علامات ظاہر ہوئیں

کراچی میں ریبیز کا پہلا کیس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں رواں سال ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے جو ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی بچی میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹوں کے بھٹوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بچوں کی مزدوری کا خاتمہ’’یہ محض اصلاحات نہیں،انسانی حقوق کا انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘مریم اورنگزیب

بچی کی حالت اور علاج

اندرون سندھ کے شہر جھول سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی میں ریبیز کی تشخیص ہوئی ہے۔ سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی بچی کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے ڈیڑھ ماہ بعد ریبیز کی شدید علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اسے کورنگی مین انڈس اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ریبیز پریوینشن کلینک کے مینجر آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ بچی کو متعدد سرکاری اسپتالوں میں ناکافی علاج فراہم کیا گیا جس کے بعد اسے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء یوسف کا قتل، ملزم کا بھائی بھی خود کشی کرچکا لیکن دراصل قاتل کو ٹک ٹاکر کے گھر کا پتہ کس نے دیا تھا؟ معمہ حل ہوگیا۔

ابتدائی علاج کی ناکامی

آفتاب گوہر کے مطابق ابتدائی علاج کے دوران بچی کے زخم کو دھویا ہی نہیں گیا، جو ریبیز سے بچاؤ میں انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی میں پانی اور ہوا سے خوف جیسی واضح علامات سامنے آ چکی ہیں جو ریبیز کے ایڈوانس اسٹیج کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کے پہلے 3 ماہ میں کتنے پاکستانی بیرون ملک نوکری کیلئے گئے؟ اعداد وشمار جاری

سگ گزیدگی کے کیسز کی تعداد

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال انڈس اسپتال میں اب تک 1500 جبکہ جناح اسپتال میں 800 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سول اسپتال میں رواں سال 400 سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کراچی کے دو بڑے اسپتالوں میں ریبیز کے باعث 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

طبی ماہرین کی اپیل

طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سگ گزیدگی کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن اور پانی سے دھو کر قریبی اسپتال سے مکمل ویکسینیشن کروائی جائے، کیونکہ علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ سو فیصد جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...