بیوی پر تشدد، اسے گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے پر سزا کا قانون نافذ، صدر پاکستان نے گھریلو تشدد سمیت 7 قوانین کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت کی جانب سے قوانین کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گھریلو تشدد سمیت 7 قوانین کی منظوری دے دی جس کے بعد بیوی پر تشدد، اسے گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی شخص نے جسم پر 96 چمچ کو بیلنس کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

مختلف قوانین کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گھریلو تشدد ترمیمی بل 2026، دانش سکول اتھارٹی ترمیمی بل، انکم ٹیکس ترمیمی بل، ایکسپوٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹرانسفر آف ریلوے ترمیمی بل پر بھی دستخط کردیئے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نیشنل ٹیرف کمیشن کی بھی توثیق کردی۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد ساتوں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے۔ اس سے قبل تین قوانین مشترکہ اجلاس جبکہ چار قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظور ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں کرکٹ میچ کے 11 ویں اوور کے دوران امپائر کی میدان پر ہی موت ہوگئی

گھریلو تشدد ایکٹ 2026 کی اہمیت

23 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظور کیا گیا جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر ہوگا۔ یہ ایکٹ بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے افراد پر لاگو ہوگا۔

قانون میں بیوی، بچوں یا دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا جس پر تین سال تک کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

نئی پابندیاں اور جرائم کی تعریف

ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 میں بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی جرم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا، خاندان کے افراد کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروح کرنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔

ایکٹ کے مطابق بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی دینا یا ہر قسم کے معاشی استحصال کو بھی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کہنے پر ایران پر حملہ موخر کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

عدالتی کارروائی کی رفتار

ایکٹ میں عدالتوں کو بھی شکایات پر فوری سماعت کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ درخواست آنے کے سات روز کے اندر سماعت ہوگی اور فیصلہ 90 روز میں کیا جائے گا۔

متاثرہ شخص کو مشترکہ رہائش گاہ میں رہنے کا حق حاصل ہوگا یا جوابدہ رہائش کا بندوبست کرے گا یا شیلٹر ہوم مہیا کیا جائے گا۔ تشدد کرنے والے شخص کو متاثرہ شخص سے دور رہنے کے احکامات بھی دیے جائیں گے۔

گھریلو تشدد کی وضاحت

قانون کے مطابق گھریلو تشدد سے مراد جسمانی، جذباتی، نفسیاتی، جنسی اور معاشی بدسلوکی ہے، جس سے متاثرہ شخص میں خوف پیدا ہو یا جسمانی اور نفسیاتی نقصان ہو۔

ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں بیوی کو گھورنا، دوسری شادی یا طلاق کی دھمکی دینا بھی جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال تک سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...