پیکاقانون کے ذریعے اظہارِ رائے کو دبایا نہیں جا سکتا، آواز دبانے سے قومیں خاموش نہیں ہوتیں، معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے اور اب یہ آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، بیرسٹر گوہر
قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سے پیکا قانون کے مخالف رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، کیونکہ اظہارِ رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آواز دبانے سے قومیں خاموش نہیں ہوتیں۔ یہ معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے اور اب یہ آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
معاشرتی اثرات اور انصاف کی ضرورت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے معاشرے میں جو تھوڑا بہت توازن باقی ہے وہ بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ جہاں انصاف نہ رہے وہاں لاقانونیت جنم لیتی ہے، لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے لگتے ہیں اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے بجائے طاقت کا غلبہ پیدا ہو جاتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ عدالتیں اس کیس اور دیگر ایسے معاملات پر ضرور توجہ دیں گی۔ یہ مطالبہ ہے کہ مقدمات جلد از جلد مقرر کیے جائیں، ان کی سزاؤں کو معطل کیا جائے اور کنوکشن ختم کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
سخت مذمت اور آواز کی بلندی
ہم ہمیشہ سے پیکا قانون کے مخالف رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، کیونکہ اظہارِ رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آواز دبانے سے قومیں خاموش نہیں ہوتیں۔ یہ معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے اور اب یہ آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی۔ اس فیصلے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔
قائم مقام چیئرمین… pic.twitter.com/SW1ERTVOvc
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) January 26, 2026








