عوام ہمارا ساتھ دیں ،سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
علی خورشیدی کی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنے کی کوششیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، عوام ہمارا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے مشہور ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا ریکٹ گولڈن نیلامی میں 73ہزار 200 ڈالر میں فروخت
تحقیقاتی کمیٹی کی مستردگی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عوام ہمارا ساتھ دیں۔ کھلم کھلا بول رہے ہیں کہ اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ لوگ گل پلازہ کی آگ بھول جائیں گے۔
ایم کیو ایم کا موقف
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے اختلاف رکھیں لیکن اس ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں۔ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن اسمبلی میں ہمیں بات کرنے نہیں دی جارہی۔ سانحے کی تحقیقات کے لیے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا ایوان میں احتجاج کرتے رہیں گے۔








