ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہونے کا انکشاف

منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

ڈیلی پاکستان آن لائن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے اے این ایف کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈیکشن بریگیڈیئر سید عمران علی نے انکشاف کیا کہ منشیات کے دھندے کے لیے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔

منشیات کی ضبطگی

بریگیڈیئر سید عمران علی نے بتایا کہ اے این ایف نے مختلف کالج اور یونیورسٹیز سے 2025 میں ڈیڑھ ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نایاب رفیق کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہو رہے ہیں۔

گرفتاریاں اور کارروائیاں

دوسری جانب اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائی میں 116.81 کلو منشیات ضبط کرلی گئی اور 2 خواتین سمیت 15 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گارڈن ٹاؤن لاہور میں موٹرسائیکل سوار افراد سے 590 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 198 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...