اگر غصہ آئے تو میں 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا : حافظ حمد اللہ
حافظ حمد اللہ کا تنازعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور چینی ڈبل کیبنٹ پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری، اس سے زیادہ لگژری ڈالا آپ نے نہیں دیکھا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں۔ ان شادیوں میں ان نوجوانوں کی شادیاں کی جائیں جو بالغ ہو چکے ہیں اور ان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
قانون کی تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کو پاؤں تلے روندیں گے کیونکہ جو قانون قرآن و سنت کے منافی ہے، ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں دوسری شادی اور دوسرے نکاح کے موڈ میں نہیں ہوں، ایک ہی کافی ہے، لیکن اگر غصہ آیا تو میں بھی 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا۔
مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں اور اس میں ان نوجوانوں کی شادیاں کریں جو بالغ ہو چکے ہیں اور ان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، pic.twitter.com/bnSBI7qdnS
— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) January 26, 2026








