سابق کپتان شعیب ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
شعیب ملک کی عمرہ ادائیگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ’’پیغمبر عشق اعظم کانفرنس‘‘، قطر پر حملے کی مذمت
سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں دعا کی کہ 'ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو، آمین'۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے کہ شعیب ملک نے چند دن قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے چند روز قبل ہی اپنی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی سالگرہ منائی تھی۔
انسٹاگرام پوسٹ








