خیبر پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی۔۔۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ سب سے مہنگی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام
نیلامی کی تقریب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے نشتر ہال میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کروڑوں روپے کی تعداد میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگ لائن پر بیک وقت کئی گاڑیاں دھل رہی ہوتی ہیں، ملازمین ہا ہا کار مچائے رکھتے ہیں، ایک کو دھو سنوار کر فارغ نہیں ہوتے کہ اگلی آن پہنچتی ہے
سب سے زیادہ بولی
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک ’’وزیر 1‘‘ کو سب سے زیادہ بولی دے کر خریدا گیا۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے طویل مدت کا پیکیج تیار کرلیا۔
دوسری اور تیسری نمبر پلیٹ کی بولی
’آفریدی 1‘ کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خرید لی۔
نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ پر لگائی گئی جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
آکشن سے نکالی گئی نمبر پلیٹس
804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔
ٹویٹر پر معلومات
پشاور میں گاڑیوں کے من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی، سب سے زیادہ بولی "وزیر" کی 1 کروڑ 50 لاکھ روپے لگی
آفریدی کی 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار بولی
خان کی 1 کروڑ 11 لاکھ بولی
پشاور کی 1 کروڑ بولی
درانی کی 16 لاکھ 60 ہزار بولی
گنڈاپور کی 10 لاکھ 80 ہزار بولی
سب نمبر پلیٹس… pic.twitter.com/O8H5Ns14be
— Kamran Ali (@akamran111) January 27, 2026








