پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات کے معاملے پر نئی حکمتِ عملی طے کر لی گئی
آئندہ مذاکرات کی نئی حکمتِ عملی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مذاکرات کے معاملے پر نئی حکمتِ عملی طے کر لی گئی، جس کےتحت آئی ایم ایف سے کچھ شعبوں میں رعایتیں لی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا ایوارڈ
وزارتِ خزانہ کی تجاویز
روزنامہ جنگ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ مذاکرات میں از سرِ نو ترجیحات متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے گزشتہ سال چین سے کتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
تجاویز کی تیاری
ذرائع نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے 2 ہفتوں میں تجاویز وزارتِ خزانہ کو دیں گے۔ وزارتِ صنعت و پیداوار صنعتی شعبے کی مشکلات کم کرنے کے لیے تجاویز تیار کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے آئندہ مذاکرات میں صنعتوں کی بحالی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی حکمتِ عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کا دم چھلّا بنے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے یہ لوٹے مسلم لیگ کے نام پر سیاہ دھبوں کی حیثیت رکھتے ہیں
معاشی ترقی کے لیے حکومتی ترجیحات
ایم ڈی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام میں رہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف کو معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سپر ٹیکس اور پاور ٹیرف میں کمی
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق صنعتوں اور بڑی کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس اور پاور ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔








