1. 8 فروری کو سرخ و سبز رنگ اور قیدی نمبر 804 لکھ کر پتنگیں اڑیں گی، سارا لاہور آسمان پر قیدی نمبر 804 دیکھے گا، علیمہ خان

علیمہ خان کا عمران خان کے مقدمات پر بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے انہوں نے جھوٹے کیسز بنائے کہ عمران خان بھاگ جائیں گے لیکن وہ بھاگے نہیں، بلکہ انہوں نے ہر کیس کا مقابلہ کیا اور جب وہ سرخرو ہوگئے ہیں، اب انہیں ایسا کوئی جج نہیں مل رہا جو سزا سنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس لیے کیسز ہی نہیں لگائے جا رہے، ججز کو انصاف دینے کیلئے اس کرسی پر بٹھایا جاتا ہے، اگر وہ انصاف نہیں دے سکتے، کوئی دباؤ ہے تو خود کو الگ کرلیں۔ جج ڈوگر نے ایک سال سے القادر کیس نہیں سُنا، دوسرا کیس، توشہ خانہ 2، جس میں جیل انتظامیہ وکالت نامے پر دستخط ہی نہیں کروانے دے رہی۔ یہ دونوں اتنے احمقانہ کیسز ہیں کہ 5 منٹ میں ختم ہوسکتے ہیں۔ جج ڈوگر کی عدالت ہمارا اگلا پڑاؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص ذہنیت کی علامت ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

پاکستان بند کرنے کی کال

علیمہ خان نے مزید کہا اپوزیشن پارٹیز الائنس کیجانب سے 8 فروری کو پاکستان بند کرنے کی کال دی گئی ہے، تاکہ ہم یہ بتائیں کہ ہمارا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔ صرف ایک دن، سب کچھ بند کرکے آپ سب اُس شخص کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، جو تقریباً 3 سال سے ناحق قید میں ہے۔ اگر وہ آپ کیلئے جیل کاٹ سکتے ہیں، تو آپ بھی ایک دن اپنے اور اپنے ملک کیلئے احتجاجاً سب کچھ بند کر دیں۔ عام طور پر بسنت فروری کے درمیان میں منائی جاتی ہے، لیکن احتجاج کے خوف سے اسے پہلے ہی منایا جا رہا ہے۔ اب سرخ و سبز رنگ اور قیدی نمبر 804 لِکھ کر پتنگیں اڑیں گی۔ سارا لاہور آسمان پر قیدی نمبر 804 دیکھے گا۔

علیمہ خان کا ٹوئٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...