عمران خان کا ووٹر اور سپورٹر آج بھی ظلم کے خلاف میدان میں ہے، اس ظلم اور فسطائیت کی تاریک رات ڈھلنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اسد قیصر
اسلام آباد کی صورتحال
ڈیلی پاکستان آن لائن: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں نہ کوئی آئین ہے اور نہ کوئی انسانی حقوق۔ عمران خان کو مسلسل اپنے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کو فوج سے جوڑنا سراسر غلط ہے، موسم کی شدت کے باعث ہر سال لوگ وادی تیراہ سے انخلا کرتے ہیں، عطا اللہ تارڑ
عدلیہ کی موجودہ حیثیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ ڈکٹیٹروں کے سخت ترین ادوار میں بھی عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کیا جاتا تھا، لیکن بدقسمتی سے "ووٹ کو عزت دو" والی ن لیگ اور خود کو جمہوری قرار دینے والی پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے عدلیہ کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تراب حسین نے استعفیٰ دے دیا
تاریخی تناظر اور تحریک
تاریخ میں اس دور کو پاکستان کی بدنام حکومت کے دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان سب سختیوں کے باوجود ایک بات جو یاد رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ عمران خان کا ووٹر اور سپورٹر آج بھی اس ظلم کے خلاف میدان میں موجود ہے، اور اس ظلم اور فسطائیت کی تاریک رات ڈھلنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
ٹوئٹر بیان
اس وقت ملک میں نہ کوئی آئین ہے اور نہ کوئی انسانی حقوق، عمران خان کو مسلسل اپنے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ ڈکٹیٹروں کے سخت ترین ادوار میں بھی عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کیا جاتا تھا،… pic.twitter.com/mdu192P8HV
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 27, 2026








