4 ارب کی واردات خود کرو، بعد میں مکر جاؤ اور ملبہ فوج پہ ڈال دو، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو، خواجہ محمد آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ 4 ارب کے پی حکومت آپریشن کے لئے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ریلیف کے لئے ریلیز کرے۔ سہیل آفریدی صاحب کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے پتہ نہیں ، اہلیہ حبا فواد
نوٹیفکیشن پر خدشات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں اربوں بانٹے جا رہے ہیں، ان کو پتہ نہیں ہے۔ کوئی اور واردات نہ ہو جائے، بعد میں یہ نہ کہہ دیں کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ نوٹیفکیشن حاضر ہے۔ 4 ارب کی واردات خود کرو، بعد میں مکر جاؤ، ملبہ فوج پہ ڈال دو۔ کوئی شرم کرو، کوئی حیا کرو۔
نوٹیفکیشن کا اشتراک
خواجہ آصف نے نوٹیفکیشن بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
4 ارب KP حکومت آپریشن کے لئے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ریلیف کے لئے ریلیز کرے۔ سہیل آفریدی صاحب کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔ ان کی حکومت میں اربوں بانٹے جا رہے ہیں ان کو پتہ ہی ہیں۔ کوئی اور واردات نہ ہو جائے، بعد میں یہ نہ کہہ دیں مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ نوٹیفکیشن حاضر ہے۔ 4 ارب کی واردات خود کرو… pic.twitter.com/bUP0IiL9g8
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 27, 2026








