صدر مملکت کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ملاقات کا پس منظر
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات امارات میں ہوئی جہاں کا صدر مملکت دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے مثبت کردار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہیں: علی امین گنڈا پور
دیرینہ تعلقات کی گہرائی
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر گفتگو ہوئی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 17 سالہ لڑکی کا قتل، باپ گرفتار
تعمیری بات چیت
صدر آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
حاضرین کی فہرست
ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔








