مدینہ منورہ میں نکاح کرنے والی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل
لائبہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر کے بعد ان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار
لائبہ خان کی کامیاب کیریئر
لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔
’کفارہ‘ لائبہ خان کا بریک تھرو پراجیکٹ ثابت ہوا، جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 2024 میں تقریباً 2 ارب ویوز حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیور و سائنسز پہنچ گئے
حالیہ کامیابی اور اہل خانہ
حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ہٹ ڈراما سیریل ’مہرہ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔ لائبہ کی بہن ایمان خان بھی ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں
نکاح کی تقریب اور دعائے خیر
گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں انجام پایا تھا۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کی ابتدا دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فرخ جاوید مون بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
خوبصورت نکاح کا لباس
اس موقع پر لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک کیا گیا تھا۔
دلہن کو خوبصورت روایتی سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے تیار کیا گیا تھا جب کہ بال کھلے اور ہلکے گھنگھریالے رکھے گئے تھے۔
لائبہ خان کی دلکشی
لائبہ خان کی دلکشی اور خوبصورتی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، اور ان کا یہ حسین انداز ذکیہ رقیہ سیلون کی جانب سے اسٹائل کیا گیا تھا۔








