علیزہ شاہ کو میں نے نہیں گرایا، اسے نظر لگی تھی، گلوکارہ شازیہ منظور

شازیہ منظور کا علیزے شاہ پر الزام کی تردید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے سٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا

علیزے شاہ کی 2021 کی وائرل ویڈیو

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سال 2021 میں اداکارہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، رانا ثنا اللہ

الزام اور خاموشی

اداکارہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے مجھے سٹیج پر جان بوجھ کر گرایا، تاہم شازیہ منظور کی جانب سے اس وقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

انٹرویو میں وضاحت

حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے علیزے شاہ کو سٹیج پر گرانے سے متعلق سوال کیا گیا۔

شازیہ منظور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا، وہ خود ہی گر گئی تھیں، کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، اور انہیں نظر لگی تھی۔

علیزے شاہ سے محبت کا اظہار

اپنے انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...