ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے، خامنہ ای سے جان چھڑانے کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا – امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز
ٹیکساس میں امریکی سینیٹر کا بیان
ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے، خامنہ ای سے جان چھڑانے کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز جاری، سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے برخلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا
مظاہرین کی حمایت
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ موجودہ قیادت پر قابو پاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی تحفظات ہیں، بھارتی وزارت خارجہ
سوشل میڈیا پر بیان
عرب میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ’’ایرانی سپریم لیڈر سے جان چھڑانے کے بعد امریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوجائے گا، کیوں کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی عزت افزائی
بیان کا پس منظر
سینیٹر ٹیڈ کی جانب سے یہ بیان ’’تہران بیورو نامی‘‘ ایکس اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں ایران میں جاری مظاہروں کے دوران فسادات میں مارے جانے والے افراد کے حوالے سے عالمی امداد کی فراہمی کا ذکر کیا گیا تھا۔
سخت موقف
سینیٹر ٹیڈ کروز ایرانی قیادت کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والے امریکی سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے ایران، اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی حکومت پر امریکی صدر کے قتل کی مبینہ سازش کا بھی الزام عائد کیا تھا۔








