نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی پر مجبور کر دیا
بھارتی وزیر اعظم کی ناقص پالیسیوں کے اثرات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑتے تھے، فلم ساز فرح خان کا انکشاف
غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا ہوا رجحان
تفصیلات کے مطابق بھارتیوں کا غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی کے راستے اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخاب خان چمکنی صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کوآرڈینیٹر مقرر
گرفتاریاں اور اعداد و شمار
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے بتایا ہے کہ 2025ء میں 23830 بھارتی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2024ء میں امریکی حکام نے 85119 بھارتیوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
امیدوں کی تلاش میں غیر قانونی سفر
بھارتی جریدے نے لکھا ہے کہ گرفتار بھارتی روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقوں سے امریکہ جا رہے تھے۔
علاوہ ازیں، عالمی سیکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیر قانونی امیگریشن، اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو خطرہ قرار دیا ہے۔








