اگر بانی کا علاج کسی سرکاری ہسپتال میں ہوا تو۔۔۔؟ علیمہ خان نے تشویش کا اظہار کر دیا
علیمہ خان کی تشویش
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ اگر بانی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، انتطامیہ متحرک
خاندان کی بے خبری
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو صحت سے متعلق کسی بھی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
آخری ملاقات کی تفصیلات
بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی، جس کے بعد سے اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک موقع پر بانی کو جیل سے باہر لے جانے کی خبر آئی تھی۔ ماضی میں ہم بہنوں نے پوچھا تھا تو بانی نے انکار کیا اور کہا کہ فیک خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔








