بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا نام بھجوا دیا گیا۔
تحریک انصاف کی اہم ملاقات کی تیاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے بانی عمران خان سے جمعرات کو رفقا کی ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام دیدیا۔
عزیز رفقا کی فہرست
سلمان اکرم راجا کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 6 نام شامل کئے گئے ہیں۔ کابینہ کے اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، فخر جہاں، فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔








