جتنی آپ اچھی ہیں، پنجاب کو بھی اتنا ہی خوبصورت بنا دیا‘‘طالبہ کے وزیر اعلیٰ کیلیے تاثرات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے "پرواز کارڈ" کا افتتاح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد "پرواز کارڈ" کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سے مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلباء نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلباء سے نشستوں پر خود جاکر ملاقات کی اور طلباء سے متعلقہ علوم کی ٹریننگ اور روزگار کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع
طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلباء کے برسرِروزگار ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امام مسجد کے ساتھ ساتھ الیکٹریشن کا کورس کرنے والے طالب علم کو سراہا اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے ٹرانس جینڈر طلباء سے بھی ملاقات کی۔ ٹرانس جینڈر طلباء وزیراعلیٰ سے مل کر بے حد خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آسٹریلوی شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
عزت اور مقام کی بحالی
ٹرانس جینڈرز طلباء نے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے نظم پیش کی، وزیراعلیٰ نے طالبہ کی خواہش پر آٹو گراف بھی دیا۔ طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے کہا کہ "جتنی آپ اچھی ہیں، آپ نے پنجاب کو بھی اتنا ہی خوبصورت بنا دیا"۔
ہاتھ سے بنی شالوں کا تحفہ
طلباء نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہاتھ سے بنی شالیں پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے اداروں سے فارغ التحصیل طلباء سے خطاب کیا۔








