عمر ایوب اور شبلی فراز نے پارٹی عہدوں سے استعفے دے دیے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
پی ٹی آئی میں اہم استعفے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بارہا کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر
استعفوں کی اطلاع
دونوں رہنماؤں نے استعفیٰ سے متعلق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ماہرین نے کورنگی کریک پر آگ بجھنے کے بعد خود ہی آگ دوبارہ کیوں لگادی؟
عمر ایوب کا بیان
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت
انہوں نے واضح کیا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔








