وزیر اطلاعات پنجاب کا لاہور پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پرعزم ہیں: عظمٰی بخاری
وزیر اطلاعات کا لاہور پریس کلب کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل
عظمٰی بخاری کی مبارکباد
اس موقع پر انہوں نے نومنتخب صدر ارشد انصاری کو بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
جمہوری روایات کی اہمیت
عظمٰی بخاری نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے انتخابات کا ہر سال مقررہ وقت پر انعقاد ایک خوش آئند اور مثبت جمہوری روایت ہے جو صحافتی اقدار کو مضبوط کرتا ہے۔ پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے تمام صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لاہور کے صحافیوں نے ایک مرتبہ پھر ارشد انصاری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صحافی برادری کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جان جیکب کی قبر پر ایک طرف ہندو دیئے جلاتے پوجا پاٹ کرتے تو دوسری طرف مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق چادر چڑھاتے اور دعا کرتے
پنجاب حکومت کے اقدامات
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعلیٰ جنگ چاہتے ہیں، امیر حیدر ہوتی
دورے کی تفصیلات
دورے کے دوران خوشگوار ماحول میں عظمٰی بخاری نے لاہور پریس کلب کی کینٹین سے خصوصی فرمائش پر پکوڑے بھی تناول کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام اسامیاں ختم
صحافیوں کی فلاح و بہبود
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری اور پنجاب حکومت کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شریک شخصیات
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان، ڈی جی پی آر فرید احمد، ڈائریکٹر ایڈمن صدیق کیانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں نومنتخب سیکرٹری افضال طالب، نائب صدر مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، الفت مغل، ظہیر شیخ، سعید بدر، اشر جون اور دیگر صحافی رہنما بھی اس موقع پر شریک تھے۔








