کراچی میں عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز ہوگیا
حج کی تیاریوں کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے لیے حج ڈائریکٹوریٹ (حاجی کیمپ سلطان آباد) میں عازمین حج کے تربیتی مراحل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس دوران انہیں حج کے مختلف امور سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
عازمین کی سہولیات
ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات دی ہیں اور وفاقی وزیر حج و مذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔ سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
ون ٹائم امیگریشن
روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پر ہی کریں گے۔ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گے۔








