ثمین رانا اور عاطف رانا کا وژن، لاہور قلندرز کو دنیا کی سب سے ویلیو ایبل ٹی ٹونٹی فرنچائز بنا گیا، اے بی ڈی ویلیئرز کا لاہور قلندرز کی قیادت اور انتظامیہ کو شاندار خراجِ تحسین

اے بی ڈی ویلیئرز کی لاہور قلندرز کی تعریف

کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ساوتھ افریقہ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہی کے وژن، مستقل مزاجی اور مضبوط اقدار کی بدولت لاہور قلندرز آج دنیا کی سب سے ویلیو ایبل اور مثالی ٹی ٹونٹی فرنچائز بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز

ٹی ٹونٹی فرنچائزز کی دنیا میں لاہور قلندرز کی حیثیت

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی فرنچائزز کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم چند ہی فرنچائزز ایسی ہوتی ہیں جو واضح وژن، مضبوط اقدار اور مسلسل ٹیم اسٹرینتھ کے ساتھ ایک نمایاں مقام حاصل کر پاتی ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران لاہور قلندرز انہی نمایاں فرنچائزز میں سرفہرست رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا سے آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

لاہور قلندرز کی نمائندگی کا اعزاز

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران کچھ فرنچائزز کی نمائندگی واقعی باعثِ فخر ہوتی ہے اور لاہور قلندرز ان میں سرفہرست ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کو اپنے کیریئر کا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اس فرنچائز نے حاصل کیا ہے وہ محض کامیابیاں نہیں بلکہ ایک مضبوط، منظم اور پائیدار ماڈل کی عملی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

دس برس کی کامیابیاں

اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا، عاطف رانا اور ان کی پوری ٹیم کو دس برسوں کے دوران فرنچائز کی قدر میں غیر معمولی اضافے اور اسے موجودہ دور کی سب سے ویلیو ایبل فرنچائز بنانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں درست فیصلوں، مستقل حکمت عملی اور قیادت کے تسلسل کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی

مستقبل کی نیک تمنائیں

سابق کپتان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ اس موقع پر لاہور میں تیم کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتے، تاہم انہوں نے آئندہ دس برسوں کے لیے لاہور قلندرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائز کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

لاہور قلندرز کی ترقی

واضح رہے کہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی قیادت میں لاہور قلندرز آج صرف مالی اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ کرکٹنگ اقدار، مضبوط ٹیم کلچر اور میدان میں مسلسل کامیابی کے حوالے سے بھی ایک نمایاں مثال بن چکی ہے۔ گزشتہ چار برسوں میں تین بڑے ٹورنامنٹس جیت کر لاہور قلندرز نے ثابت کیا ہے کہ مضبوط وژن اور مستقل قیادت کے ساتھ کامیابی کو نہ صرف حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے طویل عرصے تک برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج عالمی ٹی ٹونٹی فرنچائز کرکٹ میں ایک مکمل، کامیاب اور قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...