اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
ساحر علی بگا کا بڑا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 12 ملزمان گرفتار
انسٹاگرام پر اہم اعلان
ساحر علی بگا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی سٹوری کے ذریعے میوزک سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
اریجیت سنگھ کا اثر
ان کی یہ سٹوری بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے پلے بیک میوزک سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔
پاکستانی گلوکار نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ 'بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا، کیونکہ ایک سچا فنکار دستبردار نہیں ہوتا بلکہ ایک حقیقی فنکار آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: چین پر انحصار کم کرنے کیلئے انڈیا نے برازیل سے نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرلیا
مشکل فیصلے
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'جب کوئی انڈسٹری کی تعمیر کے لیے برسوں کی محنت لگاتا ہے اور وہی انڈسٹری ان کا دل توڑ دیتی ہے تو مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ضروری فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا: وزیر اعظم
نئے سفر کا آغاز

گلوکار نے لکھا کہ 'میں بھی جلد کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا عوامی طور پر اعلان کروں گا، موسیقی کا ایک حقیقی سفر شروع ہونے والا ہے، سچائی، آزادی اور خالص فن سے چلنے والا سفر۔'
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہو گیا
مداحوں کے لئے پیغام
گلوکار نے اپنی سٹوری کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ 'اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔'
اریجیت سنگھ کا اعلان
واضح رہے رواں ہفتے ہی بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔








