اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
ساحر علی بگا کا بڑا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سال کی سزا ختم ہوگی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی: عطاء تارڑ
انسٹاگرام پر اہم اعلان
ساحر علی بگا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی سٹوری کے ذریعے میوزک سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب خان نے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا
اریجیت سنگھ کا اثر
ان کی یہ سٹوری بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے پلے بیک میوزک سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔
پاکستانی گلوکار نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ 'بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا، کیونکہ ایک سچا فنکار دستبردار نہیں ہوتا بلکہ ایک حقیقی فنکار آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا
مشکل فیصلے
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'جب کوئی انڈسٹری کی تعمیر کے لیے برسوں کی محنت لگاتا ہے اور وہی انڈسٹری ان کا دل توڑ دیتی ہے تو مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ضروری فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: ویوو پاکستان کا نیا Y31d لانچ، mAh 7200 بیٹری کے ساتھ نان اسٹاپ پرفارمنس
نئے سفر کا آغاز

گلوکار نے لکھا کہ 'میں بھی جلد کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا عوامی طور پر اعلان کروں گا، موسیقی کا ایک حقیقی سفر شروع ہونے والا ہے، سچائی، آزادی اور خالص فن سے چلنے والا سفر۔'
یہ بھی پڑھیں: ہم حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں، اسد قیصر
مداحوں کے لئے پیغام
گلوکار نے اپنی سٹوری کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ 'اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔'
اریجیت سنگھ کا اعلان
واضح رہے رواں ہفتے ہی بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔








