قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی تمام سرکاری اداروں کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

حکومت کی یقین دہانیوں پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملازمین کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس کی تفصیلات

چیئرپرسن نزہت صادق کی زیرِ صدارت اجلاس میں مختلف اداروں میں کم ازکم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی پر عملدرآمد کا معاملہ زیرغور آیا۔ رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کئی ادارے کم ازکم ماہانہ اجرت ادا نہیں کرتے۔

سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہ

نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں فرائض سرانجام دینے والے گارڈز کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تنخواہ ادا نہیں کی جاتی۔ سیکیورٹی گارڈز کی کم ازکم تنخواہ 50 ہزار ہونی چاہیے۔ سیکیورٹی گارڈز کے تنخواہوں کا معاملہ انہوں نے سیکرٹری داخلہ سے اٹھایا ہے۔

کمیٹی کی سفارشات

چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ تمام اداروں میں کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تمام ادارے کم از کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

قیمتوں کا جائزہ

اجلاس میں قومی شاہراہوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں زائد ہونے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ این ایچ اے مسلسل قیمتوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہا ہے۔ این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سروس اور ریسٹ ایریاز کے سولہ کنٹریکٹ معطل کیے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھی قیمتوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...