ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کے تنازع پر سری لنکا کا ردعمل سامنے آ گیا

سری لنکا کا واضح مؤقف

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء سے متعلق بنگلا دیش اور آئی سی سی کے درمیان جاری تنازع پر آخر کار سری لنکا نے خاموشی توڑ دی۔ شریک میزبان ہونے کے باوجود سری لنکا نے علاقائی سیاسی کشیدگی سے دور رہنے کا واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

تنازع کی وجہ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے معاملے پر بنگلا دیش اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان تنازع 3 ہفتوں تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا

بنگلا دیش کی درخواست

بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں شیڈول اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ بنگلا دیش کو ابتدائی مرحلے میں کولکتہ اور ممبئی میں 4 میچز کھیلنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

آئی سی سی کا فیصلہ

آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 24 گھنٹے کا حتمی الٹی میٹم دیا تاہم بنگلا دیش اپنے مؤقف پر قائم رہا، نتیجتاً آئی سی سی نے بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 4 Individuals Drown During Seaside Picnic

سری لنکا کا غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ

ان حالات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شریک میزبان سری لنکا کافی عرصے سے خاموش تھا تاہم اب اس کے کرکٹ سیکرٹری بندولا ڈسانائیکے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سری لنکا علاقائی تنازعات میں فریق نہیں بننا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر جانے والا ہے۔۔۔

دوست ممالک کا حوالہ

بندولا ڈسانائیکے کے مطابق بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش سری لنکا کے دوست ممالک ہیں اسی لیے کولمبو غیر جانبدار رہنے کو ترجیح دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر فرار

مستقبل کے امکانات

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی بھی ملک میچز یا ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے سری لنکا سے رجوع کرے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز غیر جانبدار مقامات پر کھیلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر کردی گئی

پاکستان کے میچز

یہی وجہ ہے کہ پاکستان اپنے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے میچز سری لنکا میں کھیلے گا جن میں بھارت کے خلاف میچ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم ایل این، یو اے ای اقلیتی ونگ نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی دبئی میں منایا، کیک کاٹا گیا

ٹورنامنٹ کی تیاری

سری لنکا کے وزیرِ کھیل سنیل کمارا گامگے نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور پاک بھارت میچز پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی تاریخیں

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کا آغاز 7 فروری کو ہو گا جبکہ فائنل میچ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...