شوہر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے: صاحبہ افضل
صاحبہ افضل کی یادیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ انہیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، عارف علوی
محبت کی کہانی
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ افضل نے اپنی اور ریمبو کی محبت کی کہانی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے اور کہا کہ انہیں ریمبو کی ظاہری شکل سے زیادہ ان کی عادات اور شخصیت نے متاثر کیا، ریمبو ایک پاکیزہ روح کے مالک تھے اور یہی خوبی انہیں سب سے زیادہ پسند تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہوئی کلیئرٹی وہ اس سے پہلے نہیں تھی،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اکشے کمار کی محبت
صاحبہ افضل نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کی بہت بڑی مداح رہی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ریمبو میں بھی اکشے کمار جیسی جھلک نظر آتی تھی، شادی سے قبل ریمبو ان کے لیے ’صاحبہ او صاحبہ‘ گنگناتے، پھول تحفے میں دیا کرتے تھے اور فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر ان کی جان بھی بچائی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا
شادی کے بعد کی تبدیلیاں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جیسے جیسے رشتہ مضبوط ہوتا گیا، ان کی ایک دوسرے کے لیے اہمیت بھی بڑھتی گئی، انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ اب وہ موت سے ڈرتے ہیں اور زندگی کو ایک دوسرے کے بغیر تصور نہیں کر سکتے۔
نیا شعور اور احساس
صاحبہ افضل کے مطابق اگر یہ رشتہ مزید گہرا نہ ہوتا تو شاید وہ ایک دوسرے کو وقت کے ساتھ بھول جاتے، مگر آج وہ زندگی کو ایک نئے شعور اور احساس کے ساتھ دیکھتے ہیں۔








