سانحہ بھاٹی چوک، عظمیٰ بخاری نے سارا ملبہ ریسکیو اہلکار پر ڈال دیا
غلط بیانی کے بعد صوبائی وزیراطلاعات کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ بھاٹی چوک سے متعلق غلط بیانی کے بعد صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سارا ملبہ ریسکیو اہلکار پر ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
عظمیٰ بخاری کا ویڈیو پیغام
اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سب سے پہلے جو بری حرکت شاہد وحید نے کی ، ویڈیو بھیجی کہ یہ رنگ اتنی چھوٹی جگہ ہے کہ کوئی گرہی نہیں سکتا، آگے بھی نہیں جاسکتا ، یہ انفارمیشن میں نے آگے شیئر کردی۔
اپنی کوتاہی ماننے میں کبھی چھوٹی نہیں ہوتی، میرے سے یقینا یہ غلطی ہوئی ہے، میں خود موقع پر موجود نہیں تھی، جو جھوٹ بولا گیا، اسی کو میڈیا کیساتھ شیئر کرنا میرا گناہ بنا۔
وزیراعلیٰ کو بھی کہاکہ میرے استعفے سے لواحقین کو انصاف مل سکتا ہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔
وزیراطلاعات کا ٹویٹ
بھاٹی چوک واقعہ پر میرے استعفیٰ سے لواحقین کو انصاف ملے تو میں تیار ہوں ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری
مکمل تفصیلات کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کا آفیشل یوٹیوب چینل وزٹ کریں https://t.co/TxSIaJrmhg pic.twitter.com/RjV07YTusx— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 29, 2026








