سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 41 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 41 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کچرے کے تلف کرنے کے پرانے طریقوں پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
کارروائی کا مقصد
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کی گئیں، دہشتگردوں کو 2 کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا
علاقائی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں کارروائی کے دوران 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہرنائی میں بھارتی سپانسرڈ 30 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آپریشن کی نوعیت
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، دہشتگردوں کے خلاف 29 جنوری کو کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔








