ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین کی 15 رکنی وفد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: باباجی! جوتیاں مار لیں پر اللہ کے واسطے ایسی بات مت کریں، میں آپ سے حساب کتاب لوں گا؟ یہ سب کچھ مجھ سے زیادہ آپ کا ہے، گناہ گار مت کریں
باہمی تعلقات پر گفتگو
ملاقات کے دوران پاک برطانیہ پارلیمانی، معاشی اور اقتصادی تعلقات، وہاں مقیم پاکستانیوں کے کردار، ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، اور مسئلہ کشمیر سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری
وفد کی تشکیل
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق، وفد میں عمران حسین کے والد، سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ اور سماجی تنظیم ''آرفن ان نیڈز'' کے کنٹری ڈائریکٹر محمد فیصل اسحاق سمیت فنڈ ریزنگ کے ہیڈ بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یو این سیکریٹری جنرل اور صحافیوں کی عالمی تنظیم CPJ کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
يتیم بچوں کی کفالت
’’آرفن ان نیڈز‘‘ کے نمائندوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ یہ تنظیم دنیا کے 14 ممالک میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔ یہ تنظیم یتیموں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبے پر کام کر رہی ہے، اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی دعوت
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر کشمیری رہنما برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو ہر اہم فورم پر اجاگر کرتے ہیں، جس کی بدولت دنیا بھارت کے اصل چہرے سے آگاہ ہو چکی ہے۔








