فوجی فاؤنڈیشن قومی ایئر لائن خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ نہیں ہے، سیکریٹری نجکاری کمیشن

سیکریٹری نجکاری کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکریٹری نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ فوجی فاؤنڈیشن قومی ایئرلائن خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی سربراہی میں ہوا، اس موقع پر سیکریٹری نجکاری نے بریفنگ دی اور بتایا کہ قومی ایئرلائن کے 25 فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معاشی بحران کا خدشہ، سونے کی قیمت میں اضافہ ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عارف حبیب کنسورشیم کا کردار

انہوں نے بتایا کہ عارف حبیب کنسورشیم کے پاس کاروبار چلانے کا وسیع تجربہ ہے، فوجی فاؤنڈیشن ان کا حصہ نہیں ہے جبکہ قومی ایئر لائن کے 25 فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہیں، جن کی ویلیو 45 ارب روپے ہے۔ سیکریٹری نجکاری نے مزید کہا کہ عارف حبیب کنسورشیم نے امریکی ایوی ایشن کنسلٹنسی فرم کو ہائیر کیا، قومی ایئرلائن کا فنانشل کلوز 3 ماہ میں ہوگا، خلیجی ممالک کے ساتھ معاہدوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، تین خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

مالی سرمایہ کاری کی تفصیلات

ان کا کہنا تھا کہ عارف حبیب کنسورشیم 125 ارب روپے پی آئی اے میں انویسٹ کرے گا اور 3 ماہ میں 10 ارب روپے حکومت کو جمع کرائے گا۔ سیکریٹری نجکاری نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی کل ویلیو 9 ارب روپے ہے، فنانشل کلوز ہونے پر قومی ایئرلائن کی ویلیو 180 ارب روپے ہوجائے گی، ایئر لائن کا بزنس پلان 1 ماہ میں پیش کیا جائے گا، اس کے جہاز 4 سال میں 40 ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

ایئرلائن کی بندش کی قیمت

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کو بند کرنے کی قیمت 200 سے 300 ارب روپے ہوتی، اگر ایئر لائن کو بند کیا جاتا تو تمام واجبات حکومت کو ادا کرنا پڑتے اور اس کے پنشنرز کو 34 ارب روپےکی ادائیگی بھی حکومت کو ادا کرنا پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ نااہل قرار، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دے دیں

ایئرپورٹس کی نجکاری پر گفتگو

دوران اجلاس افنان اللّٰہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی نجکاری کردیں یا سہولیات بہتر کریں، کراچی ایئر پورٹ پر چوہے گھومتے ہیں، حکومت ان ائیر پورٹس کی نجکاری کرے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کیا اب حکومت خود کوئی کام نہیں کرسکتی؟ وہ سارے باہر والے کریں گے، پارلیمنٹ میں بھی ہاتھی نہیں چوہے گھومتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی

بین الاقوامی دلچسپی

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیے، یو اے ای کی کمپنیاں ایئر پورٹس چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک بھی ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں مدد میں دلچسپی رکھتا ہے، بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے چھوٹے ایئر پورٹس کو زیادہ بہتر کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

حکومتی جواب دہی

دوران اجلاس سینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ ہمیں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ قومی ایئر لائن کا سالانہ 100 ارب کا نقصان تھا، اب نجکاری پر اعتراض کر رہے ہیں، حکومت کا 17 ہزار ارب روپے مجموعی بجٹ ہے، 900 ارب روپے بچ جائیں تو بڑی بات ہوگی۔

بڈنگ اور نگرانی کی تفصیلات

سیکریٹری نجکاری نے شرکاء کو بتایا کہ قومی ایئر لائن کے کسی بڈرز کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، عارف حبیب گروپ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے، یہ درخواست کسی کو نا اہل قرار دینے کی بنیاد نہیں ہے۔ سیکریٹری نجکاری نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن کے بڈرز کی فنانشل مینجمنٹ یونٹ سے اسکروٹنی کرائی گئی، ورلڈ بینک، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے رپورٹ مانگی گئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...