پی سی بی فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے ہوگا
پی سی بی فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
کھلاڑیوں کی سلیکشن کے اوپن ٹرائلز
ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے 11 فروری سے یکم مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں اوپن ٹرائلز ہوں گے۔ عاقب جاوید، مصباح الحق اور عبدالرزاق سمیت ریجنل کوچز پر مشتمل سلیکشن پینل اوپن ٹرائلز لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو قتل کردیا، افسوسناک خبر
شہروں کی فہرست اور منتخب کھلاڑیوں کی تعداد
کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت 15 شہروں میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے 350 کے قریب ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 بہترین کھلاڑی شارٹ لسٹ ہوں گے۔ منتخب کھلاڑیوں کو چار ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
انعامات اور تربیتی مواقع
ٹرائلز کے دن بہترین بیٹسمین، فاسٹ بولر اور اسپنر کو کیش انعام بھی ملے گا۔ منتخب کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیمپس میں بھی بلایا جائے گا۔
سال بھر کی تربیت اور مستقبل کے مواقع
کھلاڑیوں کو سال بھر پی سی بی ریجنل اکیڈمیز میں اسکل ڈیولپمنٹ بھی کروائی جائے گی۔ منتخب کھلاڑیوں کو مستقبل میں ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں سلیکشن کا موقع مل سکے گا۔








