دھاتی تار کا استعمال ہوا تو بسنت پر بجلی بند ہوگی، چیئرمین لسیکو عامر ضیاء کا عندیہ
لیسکو کی بجلی بندش کی وارننگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے دھاتی تار کے استعمال پر بجلی بندش کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم
چیئرمین کا بیان
چیئرمین لسیکو عامر ضیاء نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو دھاتی تار کے نہ استعمال سے مشروط کردیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ عوام دھاتی تار کا استعمال نہ کریں، یہ سسٹم کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء سوال کرنا، دلیل دینا اور آواز بلند کرنا ترک نہ کریں: وزیر خزانہ پنجاب کی ’’نصیحت‘‘
پنجاب حکومت کا اقدام
پنجاب حکومت نے اچھا قدم اٹھایا۔ لوگوں کو بڑے عرصے بعد یہ ایک موقع ملا ہے، اسے نارمل ڈور گڈی تک محدود رکھیں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ بسنت کے دوران کہیں بجلی بند نہ ہو۔
بجلی کی بندش کے امکانات
لیکن دھاتی تار کا استعمال ہوا تو سسٹم کو بچانے کے لئے فیڈر اور گرڈ بند کر سکتے ہیں۔ گرڈوں کو بچانے کے لئے جال بچھائے جا رہے ہیں تاکہ دھاتی ڈور سے بچا جا سکے۔








